اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)ای اینڈ پی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے تشکیل کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا، کمیٹی میں نجی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات اقبال زیڈ احمد اور غیاث عبداللہ پراچہ کے بھی نام شامل۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جسے وزیر اعظم نے 5 جولائی 2024 کو تشکیل دیا تھا تاکہ تیل اور گیس کے شعبے میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ کمیٹی کو گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کے عفریت سے نمٹنے، ٹائٹ پالیسی 2024 کو فعال کرنے اور گیس سے متعلق دیگر امور پر منصوبوں پر کام کرنے کے لیے 3 ہفتوں کا مینڈیٹ دیا گیا تھا۔ تین ہفتے کا وقت گزر گیا لیکن کمیٹی کا اجلاس ابھی تک نہیں ہوا بلکہ اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی لائحہ عمل سامنے لانے میں بھی ناکام رہا جس کا تیل اور گیس کے شعبے کو سامنا ہے۔ تاہم کمیٹی کے ایک رکن نے دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں ابھی تک کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا، لیکن مطلوبہ خاطر خواہ کام مکمل کر لیا گیا ہے جو مختلف امور پر کمیٹی سیکرٹریٹ کو پیش کر دیا گیا ہے۔ تاہم، کمیٹی پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اس کے اراکین کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں نجی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات اقبال زیڈ احمد اور غیاث عبداللہ پراچہ کے نام شامل کیے گئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت گیس سیکٹر کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع پلان پر کام کرنے میں کافی سنجیدہ ہے۔ نجی شعبے کے کھلاڑیوں کے ان پٹ کے ساتھ متفقہ منصوبے تک پہنچنے کے لیے نئے نام شامل کیے گئے ہیں۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے...
لاہور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال انتہائی تشویش ناک، حکومت بوکھلاہٹ کا...
ننکانہ صاحب ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کا احتجاج کے پیش نظر جرمن وفد نے دورہ گوردوارہ ملتوی کردیا۔جرمن وفد نے...
راولپنڈیپاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،حکام کے مطابق مڈل ایسٹ...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست...
کراچی گورنر سندھ/ چانسلر کامران خان ٹیسوری نے گورنرہاؤس میں شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے خصوصی...
لاہور پاکستان تحریکِ انصاف کے 2014کے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10سال بعد لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر...
پشاور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات حد...