لندن،لوٹن(سعید نیازی،شہزاد علی)سانحہ سائوتھ پورٹ کے بعدپرتشددمظاہروں اورجھڑپوں کے تناظر میں 147افرادگرفتار کرلیے گئے۔ وزیراعظم سرکیئراسٹارمر نے واضح کیاہے کہ مسلم کمیونٹی پر حملے برداشت نہیں ، پرتشدد ہجوم ہماری نمائندگی نہیں کرتا،تشدد کی ہماری سڑکوں پر یا آن لائن کوئی گنجائش نہیں ،ان سے ہرصورت نمٹیں گے،لارڈ قربان کی جانب سے وزیراعظم کے بیان کاخیرمقدم کیا گیاہے۔ادھر مساجد کیلئے نئی سیکورٹی سکیم متعارف کرادی گئی ۔ ہوم سیکرٹری کے مطابق خطرے سے دوچارمساجد فور ی مدد طلب کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہر ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے خلاف ملک کے متعدد شہروں اور قصبوں میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے اب تک 147 گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے مساجد کے لیے نئی سیکورٹی سکیم متعارف کروا دی ہے جس کے تحت پرتشدد ہنگامہ آرائی کے خطرے سے دوچار مساجد اب ترجیحی اور فوری ردعمل کے اہلکاروں سے مدد کی درخواست کر سکیں گی۔محکمہ داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس، مقامی حکام اور مساجد سیکورٹی کی فوری تعیناتی، کمیونٹیز کی حفاظت اور جلد سے جلد عبادت گاہوں میں واپسی کی اجازت دینے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ہوم سیکرٹری یووٹ کوپر نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر ہم مجرمانہ رویے، انتہا پسندی اور ایسے نسل پرستانہ حملوں کو برداشت نہیں کریں گے جو ہمارے ملک کی ہر چیز کے خلاف ہوں۔شیڈو سیکرٹری داخلہ جیمز کلیورلی نے برطانوی وزیراعظم اور سیکرٹری داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن برقرار رکھنے کے لیے مزید کوششیں کریں۔ ‘ادھربرطانوی وزیرِ اعظم سرکیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پولیس کو ’نفرت کے بیج بونے‘ کی کوشش کرنے والے ’انتہا پسندوں‘ کے خلاف کارروائی کے لیے ’بھرپور حمایت‘ فراہم کرے گی، کسی بھی قسم کے تشدد کے لیے جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، آزادی اظہار رائے اور تشدد دو الگ چیزیں ہیں۔ لوگوں کی جان و مال محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔ ڈائوننگ سٹریٹ سے جاری ایک بیان میں وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ غنڈہ گرد عناصر نے مسلم کمیونٹیز کو نشانہ بنایا ہے اور دیگر اقلیتی برادریوں کو سنگل آئوٹ کیا ، مساجد پر حملے کیے ،دائیں بازو کے عناصر کی غنڈہ گردی کی مکمل مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے غنڈہ گردی میں ملوث عناصر کو سخت پیغام دیا اور ان سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ پرتشدد ہجوم ہمارے ملک کی نمائندگی نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کو قانون کاسامناکرناپڑے گا،گرفتاریاں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ منظم اور پرتشدد غنڈہ گردی ہے جن کی ہماری سڑکوں پر یا آن لائن کوئی گنجائش نہیں ہے۔ادھر ہائوس آف لارڈز کے تاحیات پاکستانی کشمیری اوریجن ممبر لارڈ قربان حسین ( ستارہ قائداعظم ) نے کہا ہے کہ وہ نسل پرست غنڈوں کے خلاف اور مسلمانوں سے یکجہتی کے وزیراعظم سر کیئراسٹارمر کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ برطانیہ کے مین سٹریم لوگوں کی سوچ دیگر کمیونٹیز کے حوالے مثبت ہے تاہم زور دیا کہ حکومت موجودہ تشویش ناک ملکی حالات میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرے جس میں نسل پرست عناصر کی سرگرمیوں اور مارچ پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کیا جائے۔کوبرا میٹنگ کے بعد وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس بہت واضح ہے کہ انہیں کمیونٹیز کی حفاظت اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے وہ اختیارات اور وسائل حاصل ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظاہری محرک کچھ بھی ہو، یہ احتجاج نہیں ہے، یہ خالص تشدد ہے اور ہم مساجد یا اپنی مسلم کمیونٹیز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ لہٰذا ان تمام لوگوں پر قانون کو پوری طاقت سے نافذ کیا جائے گا جن کی شناخت ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کے طور پر کی گئی ہے۔
اسلام آباد حکومتی وفد ایک بار پھر جمعیت علماء السلام کے سربراہ مولانا فضل سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے...
خیرپور سندھ کے علاقے خیر پور کے قریب زہریلے کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا...
تہراناسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے پاسداران انقلاب کے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز...
لاہور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے عالم اسلام...
مریدکے وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں...
کراچیپاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ٹورنٹو کے لیے...
تل ابیب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے لیے ہتھیار لے جانے والے ایک طیارے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا...