کراچی ( نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ایئرپورٹ جانے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔کراچی میں گیس وبجلی کے بھاری بل، آئی پی پیز سے عوام دشمن معاہدوں، ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف گورنر ہاؤس سندھ پر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کاکہنا تھاکہ حکمرانوں نے ظلم کو انتہاؤں پر پہنچادیا، ملک پر غیروں کا عملاً قبضہ ہوگیا۔ ہم اس قابل بھی نہیں رہے کہ اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرسکیں۔بین الاقوامی افراد پاکستانی قوم کو غلام بنانا چاہتےہیں۔ موجودہ بجٹ میں ملازمت پیشہ لوگوں کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا گیا۔ متوسط طبقے کا ملازم ٹیکس جمع کروائے گا یا اپنا گھر چلائے گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر عوام خود نکل کر حکمرانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں ان کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیں، جگہ جگہ انہیں پکڑنا شروع کردیں، حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ وزیر اعظم صاحب پہلے تو آپ فرار ہوتے رہے ہیں، کہیں حالات ایسے خراب نہ ہوجائیں کہ اس بار کہیں آپ کو نہ لانچ پکڑنے کا موقع ملے نہ ایئرپورٹ جانے کا، اس لیے ہم کہتے ہیں کہ وزیر اعظم حالات قابو سے باہر ہونے سے پہلے عوام کے مطالبات پورے کریں اور انہیں ریلیف فراہم کریں، جعلی ٹیکسز کا دھندا اور سود کی معیشت ختم کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت کم کی جائے اور اس کی لاگت کے مطابق بل بھیجے جائیں۔ اس سے قبل کہ ہم عوام سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی اپیل کریں حکمران ہوش کے ناخن لیں۔
ماسکو روس کی وزارت خارجہ نے صدر ولادیمیر پوٹن کی ہدایت پر طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے...
تہران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔لبنان کے...
ماسکو روس نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ رشیاٹوڈے کے مطابق اسرائیل میں روس...
لاہور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک منفرد کارنامہ انجام دے کر ملک و قوم کا نام...
پشاورپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کا ظلم برداشت کرلیں گے، تحریک انصاف کی حکومت آئی تو...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63-Aکسی رکن کو آئینی ترمیم پر پارٹی لائن...
لاہوروزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم تو بہت پْرسکون ہیں کیونکہ پنجاب سے کوئی نہیں نکل رہا۔...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز ...