غزہ(جنگ نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ کے2اسکو لوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کردی جس کے نتیجے میں44فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے 2 اسکولوںحسن سلامہ اور النصر میں قائم خیمہ گاہوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 44فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ان اسکولوں کو حماس کی الفرقان بٹالین اپنے دہشت گردوں کے چھپنے کی جگہ اور کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرتی تھی۔خیال رہے کہ ان دو اسکولوں کے بعد غزہ میں اب تک ایسے 11 اسکولوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں فلسطینی بے گھر افراد کی خیمہ گاہیں قائم تھیں اور جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے رہائش پذیر ہیں۔اسرائیل کے 7 اکتوبر کے بعد سے تاحال ایسے اسکولوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک اسرائیلی حملے میں غزہ شہر میں ایک اور اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 17 افراد شہید ہوگئے تھے۔
ماسکو روس کی وزارت خارجہ نے صدر ولادیمیر پوٹن کی ہدایت پر طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے...
تہران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔لبنان کے...
ماسکو روس نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ رشیاٹوڈے کے مطابق اسرائیل میں روس...
لاہور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک منفرد کارنامہ انجام دے کر ملک و قوم کا نام...
پشاورپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کا ظلم برداشت کرلیں گے، تحریک انصاف کی حکومت آئی تو...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63-Aکسی رکن کو آئینی ترمیم پر پارٹی لائن...
لاہوروزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم تو بہت پْرسکون ہیں کیونکہ پنجاب سے کوئی نہیں نکل رہا۔...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز ...