پشاور ، زمین کے تنازع پر فائرنگ،2افراد جاں بحق ،2زخمی

06 اگست ، 2024

پشاور(آئی این پی ) تحصیل بائیزئی میں زمین کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ سے2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔ واقعات کےمطابق تحصیل بائیزئی سرحدی علاقہ ورسک شاہ میر کور میں فریقین کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روزدونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرےپرفائرنگ کردی جس سے فریق اول سے حاجی خان آباد اور فریق دوم سے عصمت خان جاں بحق ہوئے اور دو افراد زخمی ہوئے ۔ میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔