کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی اسلحہ سےبھرا بیگ برآمد

06 اگست ، 2024

کراچی(این این آئی)سی ٹی ڈی نے شہر قائد میں ایک کارروائی کے دوران رائفلوں سمیت اسلحہ سے بھرا بیگ برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کراچیکے علاقے سائٹ میں کی گئی ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم رزاق سے اسلحہ سے بھرا کٹ بیگ برآمد ہوا ہے، جس میں4رائفلیں ، ایک شاٹ گن اور ایک 30 بور پستول ملا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے برآمدہ اسلحہ کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔