پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق کا قتل ،بیٹا زیرحراست

06 اگست ، 2024

لاہور(صباح نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہدصدیق کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے مقتول کے بیٹے کوحراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا، قیوم نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے اپنے والد کو قتل کروایا۔ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔