سعودی عرب کی بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

06 اگست ، 2024

ریاض (صباح نیوز) کشیدگی کے باعث سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں ۔ وزارت نے کہا کہ لبنان میں مملکت کا سفارت خانہ ملک کے جنوبی علاقے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔