مانچسٹر (ہارون مرزا) برطانوی وزیراعظم نے مساجد کی سیکورٹی کے لیے 29ملین پونڈزجاری کرتے ہوئے مسلم عبادت گاہوں،سکولوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔دوسری جانب مسلمانوں پر تشددجاری ہے،جس سے بچنے کے لیے مسلم ڈیفنس لیگ قائم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے مساجد کی حفاظت کے لیے 29 ملین پونڈ سے زائد کی رقم فوری طور پر جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور ان کے سکولوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے۔برطانوی وزیراعظم نے فوج اور پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے ہیں اور حکم دیا ہے کہ پرتشدد مظاہرین کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ مسلمانوں کے خلاف تشدد کے 7دن گزرنے کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مڈلز برو میں فار رائٹ گروپ کے مظاہرین سڑکوں کو بند کر کے گاڑیوں کی تلاشی لیتے رہے ۔ مظاہرین نے ایشیائی ڈرائیوروں اور مسافروں کو تشددکانشانہ بنایااوران کی گاڑیاں نذرآتش کیں۔ انگلش ڈیفنس لیگ اور فار رائٹ گروپ کی طرف سے حملوں کی روک تھام کے لیے مسلمانوں نے بھی مسلم ڈیفنس لیگ قائم کرلی تاکہ وہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور مدرسوں کی حفاظت کر سکیں۔
اسلام آباد حکومتی وفد ایک بار پھر جمعیت علماء السلام کے سربراہ مولانا فضل سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے...
خیرپور سندھ کے علاقے خیر پور کے قریب زہریلے کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا...
تہراناسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے پاسداران انقلاب کے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز...
لاہور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے عالم اسلام...
مریدکے وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں...
کراچیپاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ٹورنٹو کے لیے...
تل ابیب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے لیے ہتھیار لے جانے والے ایک طیارے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا...