لاہور (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا،بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا ۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ 5اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے 5 اگست2019کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو دنیا کے سامنے ناصرف ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا بلکہ کشمیریوں پر نہ ختم ہونے والے مظالم بھی سب کے سامنے واضح ہوئے، کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے،عالمی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری بھائی اور بہنیں آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے۔
اسلام آباد حکومتی وفد ایک بار پھر جمعیت علماء السلام کے سربراہ مولانا فضل سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے...
خیرپور سندھ کے علاقے خیر پور کے قریب زہریلے کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا...
تہراناسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے پاسداران انقلاب کے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز...
لاہور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے عالم اسلام...
مریدکے وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں...
کراچیپاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ٹورنٹو کے لیے...
تل ابیب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے لیے ہتھیار لے جانے والے ایک طیارے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا...