اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے میرا مرنا اور جینا عمران خان کے ساتھ ہے،14اگست کو 25 کروڑ عوام اپنے گھروں اور گاڑیوں میں تحریک انصاف کے جھنڈے لگائیں،قوم عمران خان کو رہا کروانے کے لیے بھرپور احتجاج کرے،عمران خان کے رہائی صرف باتوں سے نہیں ہوگی،اس کیلئے تحریک شروع کرنی ہوگی،کمروں میں بیٹھ کر تحریک شروع نہیں ہوتی،ملین مارچ کرنا ہوگا،اسلام آباد کا گھیرائوکرنا ہوگا،اسٹیبلشمنٹ کو بتا دیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہوں اور رہوں گا،میری رکنیت کو ختم کرنے والے یہ بتائیں کہ نو مئی کے بعد قیادت کہاں تھی،سب چوہوں کی طرح بلوں میں گھس گئے تھے،14 اگست کو اپنے حلقے میں تاریخی جلسہ کروں گا،یہ جلسہ اپنے قائد عمران خان کے نام کرتا ہوں،پارلیمنٹ ہاوس کے بار میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں کسی ایسے نوٹیفکیشن کو تسلیم ہی نہیں کرتا جو کہ عمران خان کے ہاتھوں سے جاری نہ ہوا ہو،عمران خان نے جس دن مجھے پارٹی سے نکال دیا اس دن میرا سیاست میں آخری دن ہوگا،عمران خان کے نام پر سیاست کی ہے اور اسی کے ساتھ چلتا رہوں گا ،عمران خان کے ساتھ غداری کا تصور بھی نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو جھوٹا پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے میں اس کی تردید کرتا ہوں،اگر میرے خلاف سازشیں ہوئی تو اس کا جواب دینا جانتا ہوں،جس شخص نے میرے پارٹی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے وہ ایک ذہنی مریض سے آدمی ہے،یہ چند لوگوں کا گروپ ہے جو میرے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔
اسلام آباد حکومتی وفد ایک بار پھر جمعیت علماء السلام کے سربراہ مولانا فضل سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے...
خیرپور سندھ کے علاقے خیر پور کے قریب زہریلے کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا...
تہراناسرائیل پر میزائل حملے کی نگرانی کرنے والے پاسداران انقلاب کے جنرل کو ایران کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز...
لاہور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے عالم اسلام...
مریدکے وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں...
کراچیپاکستان سے ٹورنٹو جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ٹورنٹو کے لیے...
تل ابیب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے لیے ہتھیار لے جانے والے ایک طیارے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا...