یمن کی حوثی ملیشیا کا خلیجِ عدن میں تجارتی جہاز پر حملہ

06 اگست ، 2024

صنعا (صباح نیوز)ایران کی حمایت یافتہ یمنی حوثی ملیشیا نے بھی بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن میں اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے جہازوں پر حملے شروع کرد یئے ، خلیجِ عدن میں لائبیریا کے پرچم بردارتجارتی جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔حوثیوں کے حملے سے جہاز کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ یہ جہاز جبوتی جارہا تھا۔ جہاز ایم وی گروٹن پر حملے کی اطلاع حوثی ملیشیا کے ترجمان یحییٰ ساری نے ٹیلی ویژن پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں دی۔