مانسہرہ :شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی دو بیویوں اور بیٹے کو قتل کردیا

06 اگست ، 2024

مانسہرہ (آئی این پی ) مانسہرہ میں ایک شخص نے اپنی دونوں بیویوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے علاقے اوگی میں پیش آیا جہاں ملزم نے گھریلوتنازع پر فائرنگ کردی جس سے اس کی دونوں بیویاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بیٹا بھی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بیٹے اور دونوں بیویوں کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔