مظفرآباد(جنگ نیوز )تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیر، تنظیم فاریسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن کا محکمہ جنگلات کے بیلداران کو مستقل نہ کرنے کے حکومتی اقدام اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کوختم کرنے کیخلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،ریلی، بھارت کے ظالمانہ اقدام کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ احتجاجی ریلی محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر بینک روڈ سے نکالی گئی۔ جو مرکزی ایوان صحافت آزادی چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔ شرکاء ریلی نے بینرز، کتبے ،پلے کارڈ اٹھار رکھے تھے جن پر بھارت کے غیرقانونی اقدام کے خلاف نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ طاہر مجید، سالک رشید عباسی، سلیم اعوان، راجہ اویس ناصر، راجہ تصویر خان، راجہ راشد ظفر، نوشاد میر، اپوزیشن رہنما راجہ وقار نسیم، خورشید مغل، خالد اعوان، راجہ طاہر اسحاق، سردار رفاقت حسین، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی بانی چیف آرگنائزر قاضی تنویرحسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،۔ بھارت ظالم جابر ملک ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیموں او آئی سی کے عالمی چمپئین مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کے چنگل سے آزادی دلانے کیلئے کردار ادا کریں ۔کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر مودی کے نقش قدم پر چلنے سے گریز کریں اور بیلداران کو مستقل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کریں آج اسم بلی کی طرف لانگ مارچ ہوگا اور نوٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج ختم نہیں کرینگے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...