مظفرآباد(آئی این پی)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا ہے کہ نریند مودی کے 5اگست کے ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، مسئلہ کشمیر چارایٹمی طاقتوں کے درمیان فلش پوائنٹ ہے، مودی حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل ر ہا ہے، نریندر مودی یہ ذہن سے نکال دے کہ وہ طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام رکھ سکے گا، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن محض خواب رہے گا،اسلام آباد اور مظفرآباد کشمیرکی آزادی کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کریں تو کشمیر دنوں میں آزاد ہوسکتا ہے، جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیرکی پشتی بان اور ترجمان ہے،کسی کو تحریک آزادی سے بے وفائی نہیں کرنے دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا عبدالقادر ندیم مرحوم کی یاد میں منعقدہ اتحادامت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاضی شاہد حمید، مولانا منیر ضیائ، آفتاب احمد، مولانا حمید الدین برکتی، مولانا عبدالماجد توحیدی، مولانا صدیق، مولانا سرفرازاسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا عبدلقادرندیم کی دینی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مولانا عبدالقادر ندیم مرحوم داعی تھے اور قرآن کے پیغام کو گھرگھر پہنچایا، مخلوق کو قرآن کیساتھ وابستہ کیا، جماعت اسلامی ان کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...