چک سواری (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عارف چوھدری نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے بھارت نے اس دن 35 Aاور 370ائین کی شق جس کے تحت اس نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دی ہوئی تھی ختم کیا ہمارے لئے 370کوئی حثیت نہیں رکھتا35Aہماری شناخت ہے بھارت چاہئیے جو مرضی کرلے سازشیں کرلے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا لے کشمیری بھارت کیساتھ رہنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا محمد عارف چوھدری نے کہا کہ5اگست کو گزرے پانچ سال ہوگے ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے لیکن آج بھی اگر کوئی بھارتی رہنما مقبوضہ کشمیر جاتا ہے تو ایک کال پر ساری وادی میں شٹر ڈاؤن اور ہڑتال ہو جاتی ہے یہ بھارت کیساتھ کشمیریوں کے نفرت کا اظہار ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر کی وحدت سالمیت کے حوالے سے اپپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک بھارت کشمیریوں کو انکا حق خود ارادایت نہیں دے دیتا جس کا اس نے عالمی برداری اور کشمیریوں سے وعدہ کر رکھا ہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...