یوم استحصال کے موقع پر چوک شہیداں میں دستخطی مہم کا کیمپ

06 اگست ، 2024

میرپور (جنگ نیوز)جموں وکشمیر لبریشن سیل کشمیر سینٹر میرپور کے زیر اہتمام یوم استحصال کے موقع پر چوک شہیداں میں دستخطی مہم کے سلسلہ میں کیمپ لگایا گیا اور بڑے بڑے بینرز پر شرکاء نے بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 اور35A کے خاتمہ کی مذمت کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے دستخط کر کے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔