ایران48گھنٹے کے دوران اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

06 اگست ، 2024

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ ایرن اور ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ24سے48گھنٹوں کے دوران ایران پر حملہ کرسکتے ہیں تاہم واشنگٹن کے پاس یہ اطلاعات نہیں ہیں کہ حملہ کس وقت اور کس طرح کیا جائے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے رپورٹ کے مطابق امریکی ویب سائٹ نے مشرق وسطیٰ میں علاقائی جنگ بڑھنے کے خدشات کے تناظر میں ایک غیر مصدقہ رپورٹ جاری کی ہے۔