کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے جوتاقیامت سلامت رہنے کے لیے بنا ہے۔ بلوچستان اور گوادر کے عوام سے اپیل ہے کہ گوادر/بلوچستان کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں احتجاج اور نفرت کی سیاست بہت ہوچکی جس کی وجہ ہم آج پسماندہ ہیں ہمیں احتجاج اورنفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی کا سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں کیا ۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں احتجاج کرنے کی اجازت دی لیکن احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے کہ پر امن احتجاج کیا جائے توکوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے لیکن پر تشدد احتجاج کے باوجود حکومت نے صبر کا دامن تھامے رکھا۔کوئٹہ میں احتجاج کے بعد گوادر میں احتجاج کی کال دی گئی گوادر میں احتجاج شروع ہوا تووزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے کئی دن تک گوادر میں ہی موجود رہا اورگوادر میں آل پارٹیز کے نمائندوں، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہداہت الرحمان کی موجودگی میں مذاکرات کئے گئے لیکن بعد میں مذاکرات کو ماننے سے انکار کیا گیامیر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ دھرنے میں موجود خواتین ہماری مائیں بہنیں اور بچے ہمارے ہی لوگ ہیں ہم دھرنے کو پر امن طور پر ختم کروانا چاہتے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے وہ مطالبات بھی تسلیم کیے جو ماننے والے نہیں تھے ہم نے دھرنے والوں کے مطالبے پر تمام گرفتار افراد کو رہا کر دیا۔ تحریری معاہدہ ہونے کے باوجود دھرنا ختم نہیں کیا گیا، وزیرداخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ معلوم نہیں بلوچستان ،بلوچیت اور قول کی بات کرنے والے معاہدے پر عمل کیوں نہیں کر رہے ۔صوبائی حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کیے 75 افراد کو رہاکیا، شاہراہیں کھول دیں وزیر داخلہ نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں گوادر کے لوگوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں نہ ترقی روکی جا رہی ہےجانے انجانے میں کچھ لوگ بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔سی پیک کے منصوبے ہماری ترقی کے ضامن ہیں، وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ بھارت سی پیک کی تکمیل میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ہندوستان ہمارے لوگوں کو ہمارے ہی خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم نے شعور اور تعلیمی یافتہ قوم ہونے کاثبوت اور ترقی کا ساتھ دینا ہوگاہمیں مل کر بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگاہمیں بلوچستان اور بچوں کے مستقبل کا سوچنا ہوگا۔
کراچی امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پہلے...
اسلام آ باد صوبائی حکومتیں چینی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی روکنےمیں ناکام ، صوبوں میں پرائس کنٹرول...
اسلام آباد وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کو پاکستان آنا چاہئے،...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت نےسوا سال میں کتنا قرضہ لیا؟تفصیلات سامنے آگئیں، مارچ 2024 سےمئی20254کےدوران...
اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بدھ کے روز جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف...
اسلام آ باد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ملک میں تعلیم، دفاع، داخلہ اور صحت کے اہم شعبہ جات میں بھرتی کے عمل کو...
صنعا بحرِ احمر میں یمنی مزاحمتی تحریک ’’انصار اللہ‘‘نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے صہیونی مفادات سے...