اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) کل (بدھ) کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں پیٹرول ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس چھوٹ کو ختم کرنے کے آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ اس چھوٹ کے خاتمے کے بغیر مقامی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے معاشی طور پر ناقابل عمل ہو چکے ہیں، جس سے منصوبے کے اندرونی شرح منافع (IRRs) پر برا اثر پڑا ہے اور حکومت کی طرف سے 7 سال میں فراہم کیے جانے والے 1.6 ارب ڈالر کے مراعاتی پیکج کو بھی تقریباً بے اثر کر دیا گیا ہے۔ یہ حکومتی ٹیکس اقدام موجودہ ریفائنری آپریشنز کو غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔فنانس ڈویژن، پلاننگ کمیشن، ایف بی آر چیئرمین، اوگرا چیئرمین، پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو)، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (PRL)، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (NRL)، اٹک ریفائنری لمیٹڈ (ARL)، اور سینیجیکو پی کے لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور SIFC ڈویژن کے کوآرڈینیٹر (پٹرولیم) اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔میٹنگ میں ایف بی آر کے چیئرمین کی سربراہی میں سینیئر افسران مختلف آپشنز کے ساتھ آئیں گے کہ کس طرح پیٹرول، ڈیزل، اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کیا جائے۔ تمام شرکاء ان آپشنز پر اپنی رائے دیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی ان پٹ کے بعد ورکنگ گروپ آپشنز کو مکمل کر کے SIFC کی ایپکس کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا۔
راولپنڈی نیوز) وفاقی حکومت نے 9نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر...
کراچی کینیڈا نے ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر چین کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو اپنی سرزمین پر تمام...
کینبرا آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا...
سیئولشمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے ہمسایہ ممالک جنوبی کوریا اور جاپان...
ممبئی معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہونے پر ممبئی پولیفس نے مقدمہ درج کر لیا۔...
کیف یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین پر اپنے حملے کو روکنے کے لئے روس کو مراعات دینا...
اسلام آباد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں کمی کردی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میںتقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو ممبر سائنس و...