برطانیہ کا بنگلادیش کی صورتحال پر اظہار تشویش

06 اگست ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلادیش کی صورتحال پر برطانیہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ بنگلادیش میں حالیہ دنوں کی پُرتشدد صورتحال پر گہری تشویش رہی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بنا کسی تشدد کے پُرامن احتجاج کے حق کا تحفظ ہر حال میں ہونا چاہیے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بنگلادیش میں گرفتار پُرامن مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔