کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ غیرسرکاری تنظیمیں (این جی اوز) قدرتی آفات کے دوران تعاون اور مدد فراہم کرنے اور عوامی سطح پر سماجی بہبود کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ بات قابل ستائش ہے کہ جب اور جدھر بھی قدرتی آفات اور بڑے حادثات ہوتے ہیں تو مسلم ہینڈز جیسی فلاحی تنظیم فوری طور پر ہنگامی امداد فراہم کرنے بشمول خوراک، شیلٹرز، طبی سہولیات اور صاف پانی کیلئے حاضر ہو جاتی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیرمین ورلڈ وائڈ مسلم ہینڈز سید لخت حسنین کی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنربلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مسلم ہینڈز کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی خدمت خلق کے اس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ غیرسرکاری تنظیموں کی یہ اقدامات قابل ستائش ہیں کہ وہ مقامی کمیونٹی، حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل جل کر کام کرتی ہیں تاکہ وسائل کو متحرک کیا جاسکے اور مؤثر جوابی حکمت عملیوں کو نافذ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز کے خدمتگاران قدرتی آفات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ وہ طویل المدتی سماجی بہبود کے اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
راولپنڈی نیوز) وفاقی حکومت نے 9نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر...
کراچی کینیڈا نے ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر چین کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو اپنی سرزمین پر تمام...
کینبرا آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا...
سیئولشمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے ہمسایہ ممالک جنوبی کوریا اور جاپان...
ممبئی معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہونے پر ممبئی پولیفس نے مقدمہ درج کر لیا۔...
کیف یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین پر اپنے حملے کو روکنے کے لئے روس کو مراعات دینا...
اسلام آباد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں کمی کردی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میںتقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو ممبر سائنس و...