کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی ان کے ساتھ پانچ رکنی ایڈوائزری بورڈ بنانا چاہتا ہے جس میں چار مزید کرکٹرز شامل ہوں گے۔پیر کو چیئرمین پی سی بی محسن خان اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس نے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کے لئے ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کرایا گیا ہے۔پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔پریس کانفرنس میں کرکٹ ہمارا پروڈکٹ ہے اور جب تک یہ ٹھیک نہیں ہوگی تب تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔کرکٹ کےحالات ہمارے سامنے ہیں اور کچھ چیزیں بہتر کرنی ہیں ۔ ہمارا پروڈکٹ کرکٹ ہے، جب تک یہ ٹھیک نہیں ہو گی، تب تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔ اگر کرکٹرز نئی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو ہماری کرکٹ مزید نیچے جائے گی۔ جلد بتائیں گے کہ کون سے لیجنڈ کھیل آگے لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ ٹی 20، ون ڈے اور 4 یا 5 ڈے ٹورنامنٹس سے پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ اس میں زیادہ سے زیادہ کرکٹرز کو انوالو کیا جائے۔ ڈومیسٹک سیزن کے لئے آنے والے دنوں میں طریقہ کار مزید ڈسکس ہوگا۔
کراچیچیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی...
نیوجرسی پانچ بار کی چیمپئن برازیل کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کیلئے منگل کی صبح امریکا پہنچ گئی ہے۔ نیوجرسی کے...
کراچی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مشہور چیئر لیڈر چاچا کرکٹ صوفی جلیل جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں...
کراچی افغانستان کرکٹ ٹیم اس سال بھارت میں ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔ میچوں کا میزبان...
کراچی انڈر18ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی انڈر18ہاکی ٹیم اپنا اہم ترین میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، اس...
کراچی آئرلینڈ کےشہر ڈبلن میں پاکستان کی سفیر مریم آفتاب کی جانب سے پاکستان ویمنز ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز...
نیویارک فیفا ورلڈ کپ 2026 کا میلہ سجنے میں چند روز باقی ہیں، مگر میزبان ملک امریکا میں اس کا جنون غائب ہے۔...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں سابق قومی ہیڈ کوچ طاہر زمان کو بطور آبزرور ٹیم کے ساتھ بیلجیم...