لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے5اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبرؤاستبداد کی نئی مثال قائم کی ہے۔ دنیا کب تک آنکھیں بند کرکے بیٹھے گی،کب تک کشمیری جبروبربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید ہر مظلوم، محصور، ماؤں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی۔ پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی خوشحالی ممکن ہے۔ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...