انصار عباسی
اسلام آباد ......: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے توشہ خانے کے خصوصی آڈٹ کی وجہ سے مسائل کا انبار کھڑا ہوگیا ہے کیونکہ توشہ خانہ کے معاملات سے جڑی کوئی چیز ٹھیک سے کام نہیں کر رہی۔ آڈٹ میں توشہ خانہ رولز 1973ء میں بے قاعدگی اور غیر مجاز تبدیلیوں سے لے کر چالان کے عوض حاصل کیے گئے تحائف کی رسیدیں جمع نہ کیے جانے، نمایاں مقامات پر رکھے گئے تحائف کی طبعی تصدیق نہ کرانے، اصل حالت اور اصل تعداد میں رکھے گئے تحائف کی تصدیق کیلئے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے، ٹائم لائن کے مطابق توشہ خانہ کے سامان کی بے ضابطہ نیلامی، تحائف کی جانچ کیلئے نجی اپریزر کا بے قاعدہ اندراج اور اختیارات کی منظوری کے بغیر تحائف کو غیر قانونی اور غیر مجاز انداز سے ڈسپوز کرنے کے عمل تک سب کچھ غلط پایا گیا ہے۔ توشہ خانہ کے خصوصی آڈٹ کے دوران، یہ بات سامنے آئی کہ 1973 میں بنائے گئے توشہ خانہ رولز میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کی گئیں جیسا کہ 1973 میں کیا گیا تھا۔ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم کیلئے قواعد میں نرمی کی گئی۔ 2001، 2004، 2006، 2007، 2011، 2017، اور 2018 میں بنائے گئے نئے طریقہ کار کے ذریعے اصولوں کو شروع سے ہی تبدیل کر دیا گیا تھا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کے قواعد میں ترامیم اور پالیسی تبدیل کرنا اور قواعد میں نرمی بے قاعدہ اور غیر مجاز تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن (توشہ خانہ) کی انتظامیہ نے 2002 سے 28 فروری 2023 تک بینک چالان کے ذریعے 226.987 ملین روپے وصول کنندگان سے تحائف کی اسسمنٹ ویلیو کے فیصدی حصے کے طور پر جمع کیے۔
مزید خبریں
-
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
-
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
-
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
-
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
-
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
-
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
-
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
-
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...