عبوری حکومت آرمی بنائے گی یا سویلین واضح نہیں ،بنگلہ دیشی صحافی

06 اگست ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز)بنگالی صحافی ولی الرحمٰن نے جیو کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری حکومت آرمی چیف خودبنائیں گے یا کوئی سویلین بنائے گا۔ اب تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ طلبہ بہت غصے میں ہیں ،لوگ آرمی اور پولیس کی بات بھی نہیں سن رہے۔شیخ حسینہ نے عوامی رائے کو نظرانداز کیا، سڑکیں پرسکون نہیں اور نہ ہی حالات قابو میں ہیں ، حکمران بھاگ رہے ہیں، پروگرا م میں صحافی منیب فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں جب انہیں عدالتی ریلیف ملے گا تو مزید کیسز سامنے آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی یہ پوزیشن بہت سخت ہے کہ معافی آپ سے میں نہیں مانگوں گامعافی آپ مجھ سے مانگیں گے،پروگرام میں صحافی وسیم بادامی نے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ایک ہی چیز تبدیل ہوئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دوسرا گیئرلگایا ہے ۔ فوج کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم آپ سے جھگڑے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ہم یہ عوام کے سامنے یہ موقف بھی دے دیں گے کہ ہمارا آپ کا کچھ تھا ہی نہیں یہ تو ن لیگ نے ہمیں آپ سے لڑوا دیا۔میزبان شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں آج ایک بڑابلکہ بہت بڑا موڑ آیا ہے۔