اجلال احمد خٹک جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات

06 اگست ، 2024

اسلام آ باد( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے جاری ۔ ایف بی آر کے ڈسپوزل پر موجود اِن لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کے افسر اجلال احمد خٹک کو جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن پیر شاہ گُل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن آرگنائزیشن خادم علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن آرگنائزیشن صباء افضل کا تبادلہ کر کے مذکورہ تینوں افسران کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ۔