اسلام آ باد(رانا غلام قادر ) وفاقی حکو مت نے ایف بی آ ر کی جامع ڈیجٹلا ئزیشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی جامع ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ۔ٹاسک فورس کی ٹی اوآرز بھی جاری ۔ دس رکنی ٹاسک فورس کے چیئر مین وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو علی پرویز ملک ہوں گےجبکہ میجر جنرل سید علی رضا ڈی جی C41 شریک چیئر مین ہوں گے۔دیگر ممبران میں غازی اختر لاٹ اختر بیوریجز لمیٹڈ ‘ ز یاد بشیر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر گل احمد ‘ عامر ملک سا بق سی ای اوپرال (PRAL )‘ فرید ظفر (LUMS) ‘ آصف پیر سسٹمز لمیٹڈ ‘ تانیہ اندرس ‘ وقاص الحسن خانزادہ اور گوہر مروت پراجیکٹ افسر نادرا شامل ہیں۔ضرورت پڑنے پر ٹاسک فورس کوئی اور ممبر بھی شامل کرسکتی ہے۔ ٹاسک فورس کی ٹی اوآرز ( دائرہ کار ) کا بھی تعین کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس ایسے پالیسی اقدامات تجویز کرے گی جو ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئےضروری ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹا آٹومیشن پر عمل درآ مد ‘ سافٹ ویئر سلوشنز بھی ٹی اوآر کاحصہ ہے۔ وزیر اعظم نےٹاسک فورس کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ ڈیٹا کو صو بوں کی ریونیو اتھارٹیز اور وزارتوں اور سر کاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگ (Integration) کیا جا ئے ۔ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے قومی شناختی کارڈ (CNIC) کو سنگل بنیادی شناخت بنا کر آڈٹکیاجا ئے ۔ سپلائی چین (ہول سیل ڈیلر ‘ ڈسٹری بیوٹر اور مڈل مین نیٹ ورک ) کی آٹو میشن کی جا ئے۔ مربوط ااٹو میٹڈ سسٹم کے ذ ریعے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو اپنایا جا ئے۔ پرال (PRAL) کو آ زاد آئی ٹی بیورو بر ائے ڈیٹا جنریشن بنا نے کیلئے اس کی ری سٹرکچرنگ کی جا ئے۔،وثر ویلیو ایشن (تجزیہ )اور اپریزل کیلئے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی ڈیٹا کی شیئرنگ کی جا ئے۔ٹاسک فاورس اپنی سفارشات اور پلان ایک ماہ میں تیار کرکے وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ ایف بی آر سیکر ٹیریٹسپورٹفراہم کرے گا۔ وزیر اعطم نے ٹاسک فورس کی تشکیل کا مراسلہ چیئر مین ایف بی آر کو بھیج دیا ہے۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...