لاہور (صابر شاہ ) بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الراحمن کی بیٹی حسینہ واجد 20سال 234دن ملک کی وزیراعظم رہنما کے بعد حکومت مخالف تاریخی طلبہ تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہونے کے بعد با لآ خر بیرون ملک فرار ہوگئیں ۔ وہ چار بار بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں ۔ جو بنگلہ دیش میں کسی بھی سر براہ حکومت کا طویل تر ین دور اقتدار ہے ۔ وہ 23جون 1996ء کو پہلی بار وزیراعظم بنیں۔ جب انہوں نے بھارت سے دریائے گنگاکے پانی کی شراکت کا معاہدہ کیا وہ 15جولائی 2001ء تک 5سال 22دن تک اقتدار میں رہیں ۔ تب 6جنوری 2009ء تا5اگست 2024ء وہ15سال212دن اقتدار سے محروم کردیئے جانے تک برسر اقتدار رہیں۔ انہیں طلبہ اور عوامی احتجاج پر مستعفی ہو کر بنگلہ دیش سے فرار ہونا پڑا ۔ ان کے والد بنگلہ دیش کے بانی صدر شیخ مجیب الرحمن ملک کے تین سال 13دن صدر رہے ۔ یہ عرصہ 12جنوری 1972ء سے 25جنوری 1975ء تک کا ہے ۔ انہیں اگست 1975ء میں کچھ باغی فوجی افسروں نے رہائش گاہ میں گھس کر قتل کردیا ۔ اس بغاوت میں شیخ مجیب الرحمن کی اہلیہ دو بہو یں ‘ دیگر رشتہ دار ، ذاتی عملہ پولیس افسران اور ایک فوجی بر یگیڈ یر بھی مارے گئے ۔تاہم حسینہ واجد ان کی بہن ریحانہ حسینہ کے شوہر اور بچے یورپ کے دورے پر ہونے کے باعث قتل ہونے سے بچ گئے ۔ بھارتی وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی جانب سے سیاسی پناہ ملنے تک انہوں جرمنی میں بنگلہ دیش سفیر کی رہائش گاہ پر پناہ لے رکھی ۔شیخ مجیب الرحمن کے یہ اہل خانہ نے6سال کا عرصہ نئی دہلی میں جلا وطنی میں گزارا لیفٹینٹ جنرل ضیاء الرحمن کی فوجی حکومت نے حسینہ واجد کے بنگلہ دیش میں داخلے پر پابندی لگارکھی تھی ۔ انہیں بھی 1981ء میں قتل کردیا گیا ۔26سال تک شیخ مجیب کے قتل کا مقدمہ چل نہیں سکا ۔ 1996ء میں حسینہ واجد نے بر سر اقتدار آکر شیخ مجیب کے قتل کا مقدمہ دائر کیا ۔ شیخ مجیب کے مبینہ 15قاتل باغی رہنما فاروق رحمان سمیت گرفتار کئے گئے ۔1998ء میں 15کو سرائے موت ہوئی اور 2010ء میں 5کو پھانسی دی گئی ۔ چھٹا 2020ء میں تختہ دار پر چڑھایا گیا ۔ 77سالہ حسینہ واجد 2006-08سیا سی بحران کے دوران زیر حراست رہیں ۔ 2008ء میں ان کی عوامی لیگ نے عام انتخابات جیتے ان پر دوران اقتدار جبری گمشدگیوں اور ماورا ء عدالت قتال کا بھی الزام لگتا ہے ۔ گزشتہ جولائی میں ان کی حکومت کے خلاف تاریخی طلبہ و سیاسی تحریک میں ایک آزاد جائزے کے مطابق ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے جن میں گزشتہ 4اتوار 4اگست کو ایک دن میں100افراد قتل کردیئے گئے۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...