کراچی ( رفیق مانگٹ) حسینہ واجد حکومت کا خاتمہ بھارت کے لئے بڑا اپ سیٹ ہے،بھارت نے ایک اور کلیدی اتحادی کھو دیا، بھارت سنگین نتائج سے دوچار ، این ڈی ٹی وی کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں بنگلہ دیش ہندوستان کے مفادات کے لیے مستعد رہا۔ہندوستان نے امریکا سے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کو سائیڈ لائن کرنے کا مطلب چین کو بنگلہ دیش کی ترقی میں حصہ لینے کا موقع دینا اور اس طرح اس کے معاملات میں داؤ پر لگانا ہے جو نہ ہندوستان اور نہ ہی امریکا کے لیے اچھا ہے۔ بھارت اپنے پڑوس میں اچانک عروج و زوال اور ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ افغانستان، مالدیپ اور اب بنگلہ دیش،بھارت نے ایک اور ’کلیدی اتحادی‘ کھو دیا۔ بھارت سنگین نتائج سے دوچار ہے۔ بنگلہ دیش میں حالیہ واقعات کے بعد اقلیتوں اور ہندو مندروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ روہنگیا بحران اور اس کے نتیجے میں میانمار میں خانہ جنگی نے ملک کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔ نیوز 18کے مطابق حسینہ کے زوال کے بعدہندوستان کے لیے بنگلادیش کا بحران درد سر ہے ۔ نئی دہلی کو بہت زیادہ پریشان ہونا پڑے گا۔عوامی لیگ پارٹی کی معزول سربراہ اور وزیر اعظم شیخ حسینہ ایک مزاج کی جمہوریت پسند تھیں۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...