اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد جلا وطنی کی پہلی رات بھارتی ائیر بیس کی بیرکس میں گذاریں گی، میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان کی اہلیہ رشتے میں معزول وزیراعظم حسینہ واجد کی کزن ہیں جبکہ جنرل وقار کے سسر جنرل محمد مستفیض مرحوم، شیخ مجیب الرحمن کے رشتہ دار تھے محمد مستفیض بنگلہ دیش فوج کے سربراہ رہے ہیں انہوں نے پاک فضائیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے ایئرمین کی حیثیت سے کیریئر شروع کیا اور پھر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے کمیشن حاصل کیا انہیں ایک پروگرام کے تحت اس کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔ حسینہ واجد نے جنرل وقار الزمان کو اس سال 23؍ جون کو فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حسینہ واجد لندن میں سیاسی پناہ حاصل کرینگی ان کی بہن ریحانہ جوان کے ساتھ ڈھاکا سے فرار ہوئی ہیں برطانوی شہری ہیں۔حسینہ کے بچے اور دیگر افراد خانہ پہلے ہی برطانیہ میں موجود ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کے خلاف جلا وطنی میں سنگین جرائم کی پاداش میں مقدمات چلیں گے اور انہیں ان مقدمات کے اندراج کے بعد واپس بنگلہ دیش لانے کی کوشش کی جائے گی۔ بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اپنی جلا وطنی کے بعد اب نئی دہلی کے قریب غازی آباد میں بھارتی فضائیہ کے ہنڈون ایئربیس کی بیرکس میں پہلی رات بسر کررہی ہیں۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...