لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے5اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبرؤاستبداد کی نئی مثال قائم کی ہے۔ دنیا کب تک آنکھیں بند کرکے بیٹھے گی،کب تک کشمیری جبروبربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟۔ دنیا یاد رکھے کشمیریوں کو انصاف ملنے تک ایشیا میں امن، خوشحالی ممکن نہیں ، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید ہر مظلوم، محصور، ماؤں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی۔ پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی خوشحالی ممکن ہے۔ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار بانی...
اسلام آباد مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزار...
اسلام آباد اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے تحریک انصاف یا گنڈاپور سے اسٹیبلشمنٹ کی پس پردہ بات چیت کی سختی سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے...
کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد نہیں کہ...
اسلام آباد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین ریاضت علی سحر نے کہا کہ میڈیا پر پاکستان بار...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آباد شوگر ایڈوائزری بورڈ نےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ، آج بدھ کو ای...