چاند نظر نہیں آ یا،یکم صفر کل ہوگی

06 اگست ، 2024

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)صفر المظفر 1446ہجری کا چاند پاکستان کے کسی علاقے میں نظر نہیں آیا ،یکم صفر 1446 سات اگست بروز بد ھ ہوگی ۔ یہ اعلان پیر کی شام اسلام آباد زونل رویت ہلال کمیٹی نے اپنے اجلاس کے بعد کیا جس کی صدارت مرکزی چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مو لا نا عبد الخبیر آز اد نے کی ۔ وزارت مذہبی امور نے چاند نظر نہ آ نے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔