کراچی (رفیق مانگٹ ) بنگلہ دیش کے صدرمحمد شہاب الدین نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ بیگم خالدہ ضیاءبنگلہ دیش کی پہلی اور بینظیر بھٹو کے بعد مسلم دنیا کی دوسری خاتون وزیر اعظم بنی تھیں۔ وہ 1991سے1996اور2001سے2006تک دو بار وزارت عظمیٰ پر فائز رہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی بیوہ ہیں۔ وہ 1984 سے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور رہنما ہیں۔ 1991 کے عام انتخابات میں بی این پی کی جیت کے بعد وہ وزیر اعظم بنیں۔ انہوں نے 1996 میں مختصر مدت کی حکومت میں بھی کام کیا، جب دوسری جماعتوں نے پہلے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ 1996 کے عام انتخابات کے اگلے مرحلے میں عوامی لیگ برسراقتدار آئی۔ خالدہ ضیا کو 2018 میں ضیاء آرفنیج ٹرسٹ کرپشن کیس اور ضیا چیریٹیبل ٹرسٹ کرپشن کیس میں مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی 2020 کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ مقدمہ انہیں انتخابی عمل سے ہٹانے کی ایک سیاسی چال تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کیا کہ ان کے منصفانہ ٹرائل کے حقوق کا احترام نہیں کیا گیا،انہیں 36 مقدمات کا سامنا تھا ۔ مارچ 2020 میں، انہیں انسانی بنیادوں پر چھ ماہ کے لیے ان شرائط کے ساتھ رہا کیا گیا کہ وہ ڈھاکہ میں اپنے گھر پر رہیں گی اور بیرون ملک سفر نہیں کریں گی۔ انہیں سیاسی سرگرمیوں سے بھی منع کردیا گیا، کیونکہ ایسا کرنے کے نتیجے میں دوبارہ قید ہو جائے گی۔ ستمبر 2022 میں، ان کی سزا کی 6 ماہ کی مدت کی معطلی مسلسل چھٹی بار منظور کی گئی۔ دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست میں، فوربز میگزین نے خالدہ ضیاء کو 2004 میں 14 نمبر پر، 2005 میں 29 نمبر پر، اور 2006 میں 33 نمبر پر رکھا تھا۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار بانی...
اسلام آباد مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزار...
اسلام آباد اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے تحریک انصاف یا گنڈاپور سے اسٹیبلشمنٹ کی پس پردہ بات چیت کی سختی سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے...
کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد نہیں کہ...
اسلام آباد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین ریاضت علی سحر نے کہا کہ میڈیا پر پاکستان بار...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آباد شوگر ایڈوائزری بورڈ نےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ، آج بدھ کو ای...