کراچی ( جنگ نیوز)بنگالی صحافی ولی الرحمٰن نے جیو کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری حکومت آرمی چیف خودبنائیں گے یا کوئی سویلین بنائے گا۔ اب تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ طلبہ بہت غصے میں ہیں ،لوگ آرمی اور پولیس کی بات بھی نہیں سن رہے۔شیخ حسینہ نے عوامی رائے کو نظرانداز کیا، سڑکیں پرسکون نہیں اور نہ ہی حالات قابو میں ہیں ، حکمران بھاگ رہے ہیں، پروگرا م میں صحافی منیب فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں جب انہیں عدالتی ریلیف ملے گا تو مزید کیسز سامنے آئیں گے۔ صحافی وسیم بادامی نےکہا کہ ایک ہی چیز تبدیل ہوئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دوسرا گیئرلگایا ہے ۔ فوج کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم آپ سے جھگڑے کے موڈ میں نہیں ہیں۔شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا بنگلہ دیش کی سڑکوں پر لاکھوں افراد جشن منا رہے ہیں مگر ابھی تک عوام کا غم و غصہ تھما نہیں۔ بنگلہ دیش کے سینئر صحافی ولی الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا صورتحال اب تک بہت کشیدہ ہے ۔ لوگ حکمراں جماعت کے اراکین اسمبلی اور عہدیداروں پر حملے کررہے ہیں۔حالات قابو میں نہیں۔ پولیس اور فوج نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں کسی چیز پر حملہ نہ کریں۔لوگ ان کی بات سن نہیں رہے ، بنگلہ دیش میں مکمل افراتفری کی صورتحال ہے۔حکمراں جماعت کے رہنما اب بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہم عبوری حکومت کے حوالے سے معلومات کا انتظار کررہے ہیں۔بنگلہ دیش میں اتنی کم مدت میں اتنے لوگ کبھی نہیں مارے گئے۔یہ گزشتہ15 سال کے دوران بنگلہ دیش میں جمہوریت نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔گزشتہ دو انتخابات بالکل یک طرفہ تھے۔منیب فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان جس جگہ آج کھڑے ہیں اب تو کوئی معجزہ ہی کہ ان کے لئے معاملات ،حالات آسان ہوجائیں۔ تجزیہ کار، وسیم بادامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا حکومت اور ادارے کا معاملہ اس نہج پر ہے کہ جہاں پر ادارہ حکومت گرائے اور عمران خان کو لے آئیں ایسا کچھ ہے نہیں ۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار بانی...
اسلام آباد مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزار...
اسلام آباد اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے تحریک انصاف یا گنڈاپور سے اسٹیبلشمنٹ کی پس پردہ بات چیت کی سختی سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے...
کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد نہیں کہ...
اسلام آباد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین ریاضت علی سحر نے کہا کہ میڈیا پر پاکستان بار...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آباد شوگر ایڈوائزری بورڈ نےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ، آج بدھ کو ای...