کابینہ کمیٹی ، نیشنل بنک کو ایس او ایز کی کیٹگری سے استثنٰی دینے کی منظوری

06 اگست ، 2024

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )سرکاری اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے نیشنل بنک آف پاکستان کو نجکاری کیلئے ایس او ایز کی کیٹگری سے استثنی ٰ دینے کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ کمیٹی نےنیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی اور پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں دوبارہ انضمام کی منظوری دے دی ، ایگزم بنک کو ’’لازمی‘‘ ایس او ایز کی کیٹگری میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ، سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کیلئے ’’سٹریٹجک ‘‘’’ازمی ‘‘یا دیگر کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا، کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژنوں نے اپنی متعلقہ سرکاری ملکیتی اداروں کے تفصیلی جائزے اور جانچ پڑتال کےبعد ان کو کیٹگریز میں تقسیم کرنا ہےا ور سفارشات کو کایبنہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارہ جات میں جمع کرانا ہو نگی ، ااس حوالے سے وزارت خزانہ نے اپنی متعلقہ سرکاری ملکیتی اداروں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جس کے تحت نیشنل بنک آف پاکستان کوساورن ویلتھ فنڈ میں ہونے کے باعث کسی کیٹگری میں شامل نہیں کیاگیا اور ایس او ایز ایکٹ کی درخواست سے نیشنل بنک کو استثنی ٰ حاصل ہےاور نیشنل بنک کی نجکاری نہیں ہو گی۔