آصفہ بھٹو کی مرحوم نذیر ڈھوکی کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت

06 اگست ، 2024

اسلام آباد ( جنگ نیوز ) پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مرحوم نذیر ڈھوکی کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے نذیر ڈھوکی کی وفات پر تعزیت کی۔ نذیر ڈھوکی نے ساری زندگی پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کی خدمت کی۔ نذیر ڈھوکی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر تھے جنہوں نے کینسر کے مرض سے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ضلع خیرپور میں 14جولائی کو وفات پائی۔ خاتون اول نے مرحوم کے ایصال ثواب اور جنت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان سے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ نذیر ڈھوکی کی صاحبزادیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون اول نے ایک ایسے پارٹی ورکر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے جنرل ضیاءکی ڈکٹیٹر شپ میں قیدوبند کی صعوبتیں جھیلیں۔