کراچی(نیوز ڈیسک)فلسطینی وزارت صحت نےگزشتہ روز کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائی میں شہید ہونے والے80سے زائد فلسطینیوں کی میتیں واپس کر دیں، جب کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 18افراد شہید ہو گئے۔ غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی سول ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر یامین ابو سلیمان نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ لاشیں فوج نے زمینی کارروائی کے دوران قبرستانوں سے کھود کر نکالی تھیں، یا یہ وہ قیدی تھے جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مارا گیا۔یامین ابو سلیمان نے کہا کہ قابض فوج نے ہمیں ناموں، عمروں یا کسی بھی چیز کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ یہ ایک جنگی جرم ہے، انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے اور ان کی شناخت کی کوشش میں لاشوں کی اسکریننگ اور جانچ کی جائے گی۔
کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔ چیئرمین...
کراچی سندھ اسمبلی، تھیلیسمیا سے متعلق قانون پر موثر نفاذ کے حوالہ سے قرار داد متفقہ طورپر منظور،جماعت...
کراچیسندھ میں ایک برس کی تاخیر کے بعد نئی گریڈنگ پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق...
اسلام آباد ایف بی آر میں ان لینڈر یونیو سروس کے گریڈ 17سے 20تک کےکے 23افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے سانحہ گل پلازہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی...
لاہور بھارت اور عرب لیگ کے درمیان دوسری فارن منسٹرز کانفرنس30اور 31جنوری2026کو دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد...
کراچیگل پلازہ آتشزدگی کے بعد جائے وقوعہ سے شہریوں کو دور رکھنے کیلئے ریپڈ رسپانس فورس اہلکار پہنچ...
لاہور پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو...