کراچی(اسٹاف رپورٹر) 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر 1.899ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا،پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون سیٹ کی مینوفیکچرنگ کے باوجود گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 233 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24میں موبائل فونز کی درآمدات میں 1.899 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں 233 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2022-23میں موبائل فونز کی درآمدات پر 570 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 279 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو جون 2023 کے مقابلے میں 420 فیصد زیادہ ہے۔ جون 2024 میں 96 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔
کراچی آج کراچی کا موسم تیز دھوپ کے باعث گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی...
کراچی ایران جنگ کے 50 دن، عالمی تیل منڈی کو 50 ارب ڈالر کا دھچکا۔ خلیجی تیل پیداوار میں شدید کمی، عالمی منڈی سے...
کراچی جلد بازی کا امریکا ایران معاہدہ نئے بحران کو جنم دے سکتا ہے، اتحادیوں کو خدشہ، سفارتکاروں کا کہنا ہے...
کراچی دشمن ملکوں کیلئے جاسوسی کا الزام ،ایران میں دو غیر ملکیوں سمیت چار افرا کو گرفتارکرلیا گیا، غیر...
اسلام آ باد پاکستان سے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 1357پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ...
مدینہ منورہ کراچی سے روٹ ٹو مکہ کے تحت پاکستانی عازمین حج کی پروازیں پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل...
لاہور مقبوضہ کشمیر کے سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی اسکریننگ کے دوران ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہونے پر...
جہلم جہلم کے تھانہ سٹی کی حدود میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کرنے والا ملزم جوابی کارروائی...