اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایڈیشنل ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان (اے وی ایم) تیمور اقبال کی سربراہی میں 47 ویں ای کچہری کا انعقاد پی سی اے اے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔مسافروں کی شکایات کے ازالہ کی ہدایت کی گئیں ،ڈپٹی ڈی جی ائرپورٹس صادق الرحمان، ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید، مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز اور پی اینڈ ایل، آئی ٹی اور ویجیلنس کے نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ ای کچیری کے دوران وصول ہونیوالی جن شکایات کا ازالہ کیا گیا ان میں ٹکٹ رقم کی واپسی کی درخواستیں، مارک شیٹ وصولی میں تاخیر، لاہور میں سی پی ایل امتحانی مرکز کے قیام کی درخواست، ہوائی اڈوں کے ڈیزائن کے بارے میں خدشات، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر انفراسٹرکچر کے مسائل اور رشوت کی رپورٹس جیسے مسائل شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈی جی نے موقع پر ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ تمام شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔
اسلام آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف...
کراچی کپتان فاطمہ ثنا نے عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی خواتین کر کٹ ٹیم نے بھارت میں رواں سال کے ورلڈ کپ...
کراچی بھارتی سپریم کورٹ نےمسلم دشمن سیاہ قانون پر عملدرآمد رکوا دیا، عدالت نے وقف بورڈ میں نئی تقرریوں کے...
کراچی خان اکیڈمی پاکستان نے ملک کے نمایاں فلاحی تعلیمی ادارے اخوت کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے...
کراچیشہر میں ڈاکو راج برقرار،اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کرکے ایک اور شہری کو قتل کر...
کراچی پی ایس ایل میں ایک دن آرام کے بعد جمعے کو کراچی کا مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا ۔...
عمرکوٹ عمرکوٹ سے ایک حیران کن صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اس میں...
اسلام آباد گھریلو تشدد ،خواتین ہراسیت ،کمسنی شادی روکنے کیلئے موثر قانو ن سازی پر کام شروع کر دیا گیا ، اہم...