ورجینیا کے شہری پر نائب صدرکو دھمکیاں دینے پر فردجرم عائد

06 اگست ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا کے ایک شخص پر نائب صدر کملا ہیرس کو پرتشدد آن لائن دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق،ورجینیا کی وفاقی عدالت میں فرینک کیریلو کے خلاف سوشل میڈیا سائٹ گیٹر پر کملاہیریس کو نشانہ بنانے والے پیغامات کی ایک سیریز پوسٹ کرنے کے بعد نائب صدر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔