اسلام آباد(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر ، آزاد کشمیر ‘گلگت بلتستان ‘ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پیرکو یوم استحصال کشمیر منایا‘اس موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاگیا ‘بھارت کے خلاف جلسے جلوس ‘مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کوان کا بنیادی حق دینا پڑے گا‘ انڈیا مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے ‘بات چیت سے ہی تمام تنازعات حل کئے جاسکتے ہیں‘ ہندوستان کے ہوش کے ناخن لینے ہوں گے‘ کشمیریوں کی آزادی تک ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے‘بھارت کو اس حقیقت کا ادراک ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتا۔ پاکستان اپنی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ کو پھوڑ دے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وڈیو لنک کے ذریعے آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو ہندوستانی حکومت نے غاصبانہ طورپراپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کو چھین لیا اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کر کے کشمیر میں غیر ریاستی افراد کو آباد ہونے کا قانونی حق دیا۔
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فلسطین اور لبنان میں اسرائیل...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام...
اسلام آباد JUIسربراہ نے معاملہ آئینی عدالت بھیجنے کے بجائے 5یا 6رکنی آئینی بنچ بنانے کی تجویز دی ،سینیٹر...
کراچی سندھ میں پولیو وائرس کے مذید تین کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے منگل کے روز ملاقات کی، وفد میں رکن قومی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں آج 20رکنی ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس ہنگامہ خیز...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کےقرضوں کےسا بقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے-اگست دوہزارچوبیس تک وفاقی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سیکرٹیریٹ...