کراچی ( جنگ نیوز)بنگالی صحافی ولی الرحمٰن نے جیو کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری حکومت آرمی چیف خودبنائیں گے یا کوئی سویلین بنائے گا۔ اب تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ طلبہ بہت غصے میں ہیں ،لوگ آرمی اور پولیس کی بات بھی نہیں سن رہے۔شیخ حسینہ نے عوامی رائے کو نظرانداز کیا، سڑکیں پرسکون نہیں اور نہ ہی حالات قابو میں ہیں ، حکمران بھاگ رہے ہیں، پروگرا م میں صحافی منیب فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں جب انہیں عدالتی ریلیف ملے گا تو مزید کیسز سامنے آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی یہ پوزیشن بہت سخت ہے کہ معافی آپ سے میں نہیں مانگوں گامعافی آپ مجھ سے مانگیں گے،پروگرام میں صحافی وسیم بادامی نے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ایک ہی چیز تبدیل ہوئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دوسرا گیئرلگایا ہے ۔ فوج کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم آپ سے جھگڑے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ہم یہ عوام کے سامنے یہ موقف بھی دے دیں گے کہ ہمارا آپ کا کچھ تھا ہی نہیں یہ تو ن لیگ نے ہمیں آپ سے لڑوا دیا۔میزبان شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں آج ایک بڑابلکہ بہت بڑا موڑ آیا ہے۔ آمرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے 15 سال تک ملک میں حکومت کرنے والی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کوآج طلبا تحریک نے ایک ماہ کے پرتشدد مظاہروں کے بعد مستعفی ہونے پر مجبور کردیا۔جس کے بعد وہ بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی۔بنگلہ دیش کے آرمی چیف کے مطابق وقتی طور پربنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔ بنگلہ دیش کی سڑکوں پر لاکھوں افراد جشن منا رہے ہیں مگر ابھی تک عوام کا غم و غصہ تھما نہیں ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد ملک سے فرارہونے پر تنقید ہورہی ہے انہیں بزدلی کے طعنے دیئے جارہے ہیں۔
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فلسطین اور لبنان میں اسرائیل...
اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام...
اسلام آباد JUIسربراہ نے معاملہ آئینی عدالت بھیجنے کے بجائے 5یا 6رکنی آئینی بنچ بنانے کی تجویز دی ،سینیٹر...
کراچی سندھ میں پولیو وائرس کے مذید تین کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے منگل کے روز ملاقات کی، وفد میں رکن قومی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں آج 20رکنی ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس ہنگامہ خیز...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کےقرضوں کےسا بقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے-اگست دوہزارچوبیس تک وفاقی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سیکرٹیریٹ...