کراچی ( رفیق مانگٹ) حسینہ واجد حکومت کا خاتمہ بھارت کیلئے بڑا اپ سیٹ ہے،بھارت نے ایک اور کلیدی اتحادی کھو دیا، بھارت سنگین نتائج سے دوچار ، این ڈی ٹی وی کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں بنگلہ دیش ہندوستان کے مفادات کے لیے مستعد رہا۔ہندوستان نے امریکا سے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کو سائیڈ لائن کرنے کا مطلب چین کو بنگلہ دیش کی ترقی میں حصہ لینے کا موقع دینا اور اس طرح اس کے معاملات میں داؤ پر لگانا ہے جو نہ ہندوستان اور نہ ہی امریکا کے لیے اچھا ہے۔ بھارت اپنے پڑوس میں اچانک عروج و زوال اور ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ افغانستان، مالدیپ اور اب بنگلہ دیش،بھارت نے ایک اور ’کلیدی اتحادی‘ کھو دیا۔ بھارت سنگین نتائج سے دوچار ہے۔ بنگلہ دیش میں حالیہ واقعات کے بعد اقلیتوں اور ہندو مندروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ روہنگیا بحران اور اس کے نتیجے میں میانمار میں خانہ جنگی نے ملک کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔ نیوز 18کے مطابق حسینہ کے زوال کے بعدہندوستان کے لیے بنگلادیش کا بحران درد سر ہے ۔ نئی دہلی کو بہت زیادہ پریشان ہونا پڑے گا۔عوامی لیگ پارٹی کی معزول سربراہ اور وزیر اعظم شیخ حسینہ ایک مزاج کی جمہوریت پسند تھیں۔
اسلام آباد دسمبر 2018میں، ایف آئی اے کے ایک سب انسپکٹر نے غلام احمد رومی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے اس...
کراچی شیل پاکستان لمیٹڈ کا نام باضابطہ طور پر تبدیلی کے بعد’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ‘ ہو گیا ہےاور اس کا...
واشنگٹنوائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان باضابطہ امریکی اتحاد ی نہیں ،شراکت دار...
صنعا یمن کے حوثی باشندوں نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر...
اسلام آباد 13؍لاکھ 80؍ ہزار بجلی صارفین ناقص بلنگ کاشکار ہوئے، 35؍ ارب روپے اوور چارج کئے گئے جبکہ 5؍ ارب 78؍...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2افسران کو معطل کردیا گیا۔...