کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں 13لاکھ کتابوں کے سیٹ کم بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے ساڑھے پانچ ارب کے بجٹ سے47لاکھ طلبہ کی بجائے صرف 34لاکھ 36ہزار طلبہ کے لیے کتب کے سیٹ فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کو 44لاکھ 53ہزار سیٹ تیار کرنے کا کہا گیا تھا لیکن 13لاکھ کم سیٹ کمتیار کیے گئے ہیں۔ ریفارم سپورٹ یونٹ نے گزشتہ برس23۔22کے انرولمنٹ کے اعداد و شمار بورڈ انتظامیہ کو دیے تھے تاہم رواں سالمیں نئے داخلے اور پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں کا رخ کرنے طلبہ اور گزشتہ برس کے طلبہ کی تعداد میں فرق ہے ۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر کتابوں کی تفصیلات جو کمشنرز کے حوالے کی ہیں ان کے مطابق سندھ کے6ڈویژنوں کے اسکولوں کو کتابوں کے مجموعی طور پر 34لاکھ36ہزار سیٹ بھیجے جائیں گے۔ پچھلے انرولمنٹ کے مقابلے میں تقریباً 1.3ملین کم کتابیں بھیجی جائیں گی، کراچی ڈویژن میں 4لاکھ کی بجائے 3لاکھ سیٹ دیئےجائیں گے، ایک لاکھ سیٹ کی کمی ہوگی،حیدرآباد ڈویژن میں ساڑھے 3 لاکھ اور لاڑکانہ ڈویژن میں 180,000 سیٹ کم بھیجےجائیں گے۔ میرپورخاص میں 1 لاکھ 75 ، سکھر میں 2 لاکھ 8 ہزار اور نواب شاہ میں 2 لاکھ 59 ہزار کم سیٹ بھیجے جائیں گے۔ ادہر سندھ ٹیکسٹبک بورڈ کی جانبسے سندھ ایجوکیشن فاونڈ یشن کو بھی دس لاکھ کتب کے سیٹ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیرمین علیم لاشاری اور بورڈ کےسکریٹریاسٹنٹ پروفیسرحفیظ مہر نے جنگ کے فون اور وٹس اپ کا جواب نہیں دیا۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار محمد سہیل کے تبادلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ملیر ڈیولپمنٹ...
اسلام آباد تیسری دنیا سے لوگ امریکہ لائیں گے تو خود تیسری دنیا بن جائیں گے، سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ اور وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں میں کفایت شعاری سے متعلق حکومتی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مالیاتی بل 2026-27 میں ضبط شدہ اشیا کی فروخت کے لیے نیا قانونی طریقۂ کار متعارف...
کراچی ”جیو فلمز“ اور فلم والا پکچرز کی مشترکہ پیشکش فلم ”زومبیڈ“ کی کامیابی کا سفر اب تک جاری،فیملیز کی...
کراچی سندھ پولیس میں محرم الحرام کے دوران تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ جاری حکم نامے...
اسلام آباد پاکستان کی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت میں فیڈرل بورڈ آف...
کراچی باڈر ہیلتھ سروسز نے بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے لاہور ایئرپورٹ پر ایچ آئی وی کا...