کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری چاکیواڑہ چھاچھی گلی کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب رہائشی عمارت کی چھت گرگئی جس کے باعث 30 سالہ حسین ولد لال محمد اور 28سالہ منصور ولد علی بلال جاں بحق اور 20سالہ کامران ولد حبل،37سالہ شکور ولد اختر،35سالہ موسیٰ ولد نبی،30سالہ آفتاب ولد نبی اور 30سالہ عبدالرحمن ولد چنگیول شدید زخمی ہو گئے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر مزدور رہائش پذیر تھے جو چھت کا ملبہ گرنے کے باعث زخمی اور جاں بحق ہوئے ہیں۔
کراچی اے پی این ایس نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیکا قانون کے تحت روز نامہ نئی بات کو...
اسلام آباد پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ پالیسی کے تحت پانچ اہم ٹرینوں کے آپریشنل حقوق نجی...
کراچی کراچی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن نے کہا ہے...
کراچی کراچی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما سندھ حکومت کا فلیگ شپ ہیلتھ کیئر منصوبہ ایشیا...
لاہور پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اخراجات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نےملاقات کی جس میں پاک برطانیہ...
اسلام آباد تمام وفاقی وزارتوں کو وزیراعظم آفس کے ساتھ ایک مرکزی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منسلک کرنے کا فیصلہ...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہےکہ این ایف سی ایوارڈ کی خلا ف ورزی ،آئینی تقدس کو...