لاہور(آصف محمود بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر پنجاب پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے بنائے گئے’’ کارکردگی کے اہم اشاریوں‘‘ ( Key Performance indicators, KPIʼs) کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلی ٰپنجاب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے جن ’’کے پی آئیز ‘‘کو مانیٹر کیا جارہا ہے ان میں جائیداد کے تنازعات پر 15پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کی بعدازاں ایف آئی آر میں تبدیلی، شکایات کو حل کرنے کے حوالے سے وقت کی پابندی، جائیداد کے تنازعات پر 15پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا ماہانہ تجزیہ، صوبے بھر میں جرائم کے علاقوں (کرائم پاکٹس) کے خلاف لئے گئے ایکشن، پنجاب میں ’’نوگو ایریاز‘‘ اور غیر محفوظ سڑکوں (ہائی ویز) پولیس کی طرف سے لئے گئے ایکشن، صوبے بھر میں کئے گئے سرچ آپریشنز، پولیس کی طرف سے کئے گئے غیر معمولی آپریشنز اور پولیس مقابلے، بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری، امن عامہ کی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں حالات کو کنٹرول کرنے، دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانا، ایریا کلئیرنس، ہائی ویلیو ٹارگٹس خاص طور پر کچا کے علاقے میں خطرناک جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری، خواتین اور معاشے کے کمزور طبقوں کی حفاظت کے لئے گئے اقدامات اور ان کی طرف سے کی گئی شکایات پر درج مقدمات کو حل کیا گیا۔
کراچی اے پی این ایس نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیکا قانون کے تحت روز نامہ نئی بات کو...
اسلام آباد پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ پالیسی کے تحت پانچ اہم ٹرینوں کے آپریشنل حقوق نجی...
کراچی کراچی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن نے کہا ہے...
کراچی کراچی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما سندھ حکومت کا فلیگ شپ ہیلتھ کیئر منصوبہ ایشیا...
لاہور پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اخراجات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نےملاقات کی جس میں پاک برطانیہ...
اسلام آباد تمام وفاقی وزارتوں کو وزیراعظم آفس کے ساتھ ایک مرکزی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منسلک کرنے کا فیصلہ...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہےکہ این ایف سی ایوارڈ کی خلا ف ورزی ،آئینی تقدس کو...