راولپنڈی (ایجنسیاں)ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ 9 مئی سے متعلق فوج کا بڑا واضح موقف ہے‘اس میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی ‘ فوجی افسران اورجوان اس ملک کی اشرافیہ نہیں،کیا تنقید کی وجہ سے کام چھوڑ دیں،بیانیہ بنانے والے لوگ بے خبر نہیں باخبر ہیں ‘چاہتے ہیں معاملہ اتنا متنازع کردو اصل مسائل حل نہ ہوں‘مافیا کو تکلیف ہے کہ فوج کیوں ملکی فلاح‘ عوام کی ترقی اور پاکستان کو آگے بڑھانے کا سوچتی ہے‘جس اشرافیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم ‘صحت اورروزگار فراہم کرے اس پر سوال نہیں ہوتا‘ فوج اور عوام میں خلیج پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا ‘آگاہ ہیں کہ یہ مہم کون چلا رہا ہے اس کا سہولت کار کون ہے‘ بلوچ یکجہتی کمیٹی دہشت گردوں اورجرائم پیشہ مافیاز کی پراکسی ہے‘اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے‘یہ بیرونی فنڈنگ اور بیانیے پر جتھے کو جمع کر کے انتشار پھیلاتے ہیں‘ان کے بیرونی سرپرست انسانی حقوق کے نام پر ان کی مدد کرتے ہیں‘ بلوچ راجی مچی کی یہ پراکسی بے نقاب ہوچکی‘ بلوچستان کے ایرانی سرحد سے متصل علاقوں میں بنیادی سہولیات اور روزگار کی کمی ہے، لوگوں کا انحصار ایران سے سرحدی تجارت پر ہے‘ تیل کی اسمگلنگ کے مسئلے کا یہ حل نہیں کہ بارڈر سیل کردیں‘اگر ایرانی سرحد مکمل بند کردیں تو مافیا کو فوج کے خلاف بات کرنے کا موقع ملے گا‘ قانون ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف مؤثرکام نہیں کر رہا، جو ڈیجیٹل دہشتگرد باہر بیٹھ کر بات کر رہے ہیں وہ بے ضمیر لوگ ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیاب جنگ آخری دہشت گرد اور اس سے جڑی دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاک فوج صحت ‘تعلیم ‘فلاح وبہبود اورمعاشی خودانحصاری سمیت عوام کے سماجی اور اقتصادی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے...
اسلام آباد وفاقی وزراء نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی...
کراچی سینٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اب اور اس شکنجے سے باہر...
اسلام آباد اسلام آباد میں پختونخوا ہائوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ...
کراچی معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں...
اسلام آباد بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا...
پشاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر فوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری کر...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے کی صورت حال پر اپنا ذو معنی تنقیدی پیغام...