ملک بھر میں یوم استحصال،بھارت ہوش کے ناخن لے،مسئلہ کشمیر پر بات کرے،وزیراعظم

06 اگست ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے پانچ برسکے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت نے یوم استحصال منایا،اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، ایسی آنکھ نوچ لیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھےگی۔ آزادکشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ قابض بھارتی حکومت نے آج کے دن مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے حقوق غصب کیے، وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑےگا۔ دریں اثنا وزیر اعظم نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے،حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کے سنگ بنیاد حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔