یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، دفتر خارجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی گئی

06 اگست ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے گزشتہ روز بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کیخلاف یوم سیاہ منایا ملک بھر میں یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ،اس حوالے سے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے زیر اہتمام دفتر خارجہ سےپارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں بڑی تعداد نے شرکت کی۔